Saturday, 16 May 2020

وزیراعظم نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس کھولنے کا اعلان کر دیا


وزیر اعظم نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس کھولنے کا عندیہ دے دیا، کابینہ اجلاس کے دوران عمران خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جلد صوبوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا، لاک ڈاون میں بدتریج نرمی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت

وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران کرونا وائرس کے پھیلاؤ ، لاک ڈاؤن کھولنے اور کاروباری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران کابینہ نے اتفاق کیا کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس دوبارہ سے شروع کر دی جائے۔ وزیراعظم نے بھی اس حوالے سے اتفاق کیا اور کہا کہ صوبوں سے مشاورت کے بعد جلد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر لاک ڈاؤن کھولا ہے تو کورونا کے پھیلاؤ کو بھی کنٹرول کریں۔لاک ڈاؤن کھولنا ضروری تھا اس لیے لاک ڈاؤن کھولا ہے۔ احتیاطی تدابیر سب کی ترجیح ہونی چاہیے۔ اس موقع پر معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے متحرک کردار سے آگاہ کیا۔ عاصم سلیم باجوہ نے کورونا سے بچاؤ کیلئے حکومتی مہم سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ٹائیگرفورس سے متعلق اجلاس ہوا، اجلا س میں کورونا وائرس میں ٹائیگرفورس کے کردار پر بات کی گئی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ضلع ، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر ٹائیگرفورس کو متحرک کیا جائے۔ ٹائیگرفورس سے احساس لیبررجسٹریشن پروگرام میں بھی مدد لی جائے۔ ٹائیگرفورس کے بہادر نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں۔ مشکل حالت میں قوم کیلئے وقت نکالنے والے نوجوان ہمارے ہیروز ہیں۔ ٹائیگرفورس کے جوانوں کو مکمل تعاون یقینی بنایا جائے۔ چیف سیکرٹریز ضلعی اورتحصیل لیول پر ہدایت نامے جاری کریں۔انتظامی سطح پر بہترین کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جائے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مشکل وقت میں پڑوسی ملک کے دل جیت لیے۔ بوم بوم لالہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا


قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مشکل وقت میں پڑوسی ملک کے دل جیت لیے۔ ’’ بوم بوم لالہ ‘‘ کو خراج 
    تحسین پیش کیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کووڈ-19 کی وبا سے نمٹنے کے لیے سرحدوں کی بندشوں سے ماورا ہوکر بنگلہ دیش کے عوام کی مدد کے لیے کی جانے والی کوششوں میں اپنا حصہ ڈال دیا۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے اسٹار بلے باز اور

وکٹ کیپر مشفق الرحیم نے کووڈ-19 ریلیف فنڈ کے لیے کوششوں کے سلسلے میں سری لنکا کے خلاف 2013 میں بنگلہ دیش کے لیے پہلی ڈبل سنچری بنانے والے بلے کو نیلامی کے لیے پیش کردیا تھا۔ شاہد آفریدی نے مشفق الرحیم کا بلا 20 ہزار ڈالر میں حاصل کرلیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی شاہد آفریدی کے اس قدم کو سراہتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ ‘مشفق الرحیم کو ایک خریدار مل گیا’۔ آئی سی سی نے تحریر کیا کہ ‘پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنے ادارے کی جانب سے بلا خرید کر اچھے مقصد میں شمولیت کرلی ہے’۔ ڈھاکا میں موجود مشفق الرحیم نے اس عظیم مقصد کے لیے تعاون کرنے پر شاہد آفریدی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘میں شاہد بھائی کو بڑا سراہتا ہوں کہ انہوں نے رابطہ کی اور مدد کی پیش کش کی’۔ بنگلہ دیش کے تجربہ کار کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ‘اس بحرانی صورت حال میں ہم سرحدوں سے ماورا ہو کو متحد ہیں اور ہم اپنے ملک کے شہریوں کے لیے اس کا اظہار کررہے ہیں’۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ کسی قوم کا نہیں بلکہ ایک مقصد ہے۔ مشفق الرحیم نے کہا کہ ‘میں میدان میں ان کے ساتھ محظوظ ہوتا ہوں چاہے ان کے ساتھ کھیلوں یا ان کے خلاف کھیلوں، میرے خیال میں زندگی کے دیگر شعبوں سے بھی لوگوں کو آگے بڑھ کر مدد کرنی چاہیے’۔ ان کا کہنا تھا کہ چند روز کوریئر سروس کے ذریعے بلا شاہد آفریدی کو بھیجوا دوں گا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ‘مجھے بنگلہ دیش کے لوگوں سے ہمیشہ پیار اور محبت ملی ہے اور جب مجھے مشفق الرحیم کے کام کا علم ہوا تو میں نے ان سے رابطہ کرکے اپنے حیثیت کے مطابق حصہ ڈالنے کی پیش کش کی’۔ انہوں نے کہا کہ ‘اس طرح کے تعاون اور احترام کے رویے سے دونوں ممالک کے عوام قریب آسکتے ہیں’۔ خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں اس وقت کورونا وائرس کے 20 ہزار 995 متاثرین رپورٹ ہوچکے ہیں اور مزید 16 اموات کے بعد مجموعی طور پر 314 افراد اس وبا کے باعث لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے 930 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جبکہ 4 ہزار 117 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ بنگلہ دیش کے عوام کی جانب سے گزشتہ چند ہفتوں میں صںعتوں میں کام کی بحالی اور بےروزگاری کے خاتمے کے لیے لاک ڈاؤن کے باوجود شدید احتجاج ہوئے تھے۔ عوام کا مطالبہ تھا کہ انہیں متعلقہ صنعتوں سے تنخواہیں جاری کی جائیں اور دہاڑی داروں کے لیے انتظام کیا جائے۔

Friday, 15 May 2020

Our news tv

  • انچارج چیک پوسٹ غازیگھاٹ ایس آئی شاہنواز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات سمنگلنگ 
  • کی کوشش نا کام۔  رپورٹ شیخ ظریف نواز

روزنامہ اعلان سحر آج کا اخبار 16/05/2020

  • روزنامہ اعلان سحر آج کا اخبار 
  • 16/05/2020




کورونا کی وباء، امریکی صدر کا بھارت کے لیے خصوصی امداد کا اعلان

  • کورونا کی عالمی وباء کے دوران ہم بھارت اور نریندرا مودی کے ساتھ کھڑے ہیں، ویکسین کی تیاری میں بھی تعاون جاری ہے۔ صدر ٹرمپ

واشنگٹن ( 16 مئی 2020ء) کورونا کی وباء، امریکی صدر کا بھارت کے لیے خصوصی امداد کا اعلان۔ کورونا کی عالمی وباء کے دوران ہم بھارت اور نریندرا مودی کے ساتھ کھڑے ہیں، ویکسین کی تیاری میں بھی تعاون جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی عالمی وباء سے نمٹنے کے لیے بھارت کو خصوصی طور پر امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
صدر ٹرمپ کا ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ہم امریکہ، بھارت میں اپنے دوستوں کو وینٹی لیٹرز عطیہ کرے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ کورونا کی عالمی وباء سے نبرد آزما ہونے کے لیے بھارت اور نریندرا مودی کے ساتھ کھڑے ہیں
۔